ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انجمن کے سالانہ عام اجلاس میں کئی مسائل پر ممبران نے کی بحث: طلبا کے خراب نتائج کے لئے کھیل مقابلوں کو قرار دیا ذمہ دار

انجمن کے سالانہ عام اجلاس میں کئی مسائل پر ممبران نے کی بحث: طلبا کے خراب نتائج کے لئے کھیل مقابلوں کو قرار دیا ذمہ دار

Sun, 21 May 2017 22:13:43    S.O. News Service

بھٹکل21/مئی (ایس او نیوز)  انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کا  آج سالانہ اجلاسِ عام ۔شمس الدین  میموریل بلڈنگ میں منعقد ہوا ۔جس میں انجمن کے  تقریبا سو سے زائد عام ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں  صدارتی خطاب کرتے ہوئے انجمن کے  صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو نے سوشیل میڈیا پر انجمن سے متعلق منفی خیالات کو عام کرنےاور مثبت کام کونظر اندازکئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  انجمن کے کئی طلباء وطالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف میدانوںمیں بھی ریاستی اور ملکی سطح پر اعلی مقام حاصل کرکے انجمن کا ہی نہیں بلکہ پورے بھٹکل کا نام روشن کررہے ہیں جسے نظر انداز کیاجاتا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اسکول کے نتائج  پر تاثرات کا اظہار پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل میں کھیل مقابلے اتنے زیادہ منعقد ہورہے ہیں کہ اسی سے طلبا کی تعلیم پر خراب اثر پڑرہا ہے۔ انہوں نے کھیل مقابلوں کو قابو میں رکھنا ضروری قراردیا۔

جناب عبدالرحیم جوکاکوصاحب نے میٹنگ میں ممبران کی کم حاضری پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ممبران سے درخواست کی کہ وہ انجمن کے کاموں میں دلچسپی لیں،  انجمن کی میٹنگوں کے تعلق سے یا دیگر کسی بھی اُمور میں کوئی وضاحت کی ضرورت ہو تو وہ کبھی بھی انجمن دفتر میں پہنچ کر وضاحت طلب کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام  میٹنگوں میں ہی حاضر ہوکر سوالات کرنا یا اپنی ائے اور مشورے دینا ضروری نہیں ہے، ممبران کسی بھی وقت انجمن دفتر پہنچ کر اپنے خیالات پیش کرسکتے ہیں۔

 اس موقع پر انجمن کے جنرل سکریٹری جناب صدیق اسماعیل نے  سالانہ رپورٹ اورمحاسب جناب امیرالدین کولا نے  حساب  کتا ب  پیش کیا۔


Share: